بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران جہنم واصل دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

















