Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل اقبال کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل

Now Reading:

فیصل اقبال کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل
فیصل اقبال

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی رپورٹ جاری کردی۔

پی سی بی  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر نے کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔  خلاف ورزی کے  باعث دونوں کوچز کو مزید 5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  دونوں کوچز اس دوران 2 کورونا وائرس ٹیسٹ کی فیس بھی خود ادا کر یں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  چھ ٹیموں کے 102 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا مسلسل دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔  ٹیمیں آج سے ملتان کے بائیو سیکیور ببل میں چلی جائیں گی۔

بائیو سیکیور ببل میں ان کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ملنے جلنے کی آزادی ہوگی۔تمام اسکواڈز کل سے اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیں گے۔یہ اسکواڈز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور ملتان ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ   کامران اکمل کا پہلا ٹیسٹ منفی آگیا تھا، انہوں نے تاخیر سے ببل میں جانے کی درخواست کی ہے۔ کامران اکمل 24 ستمبر کو کیمپ جوائن کریں گے، ان کا دوسرا ٹیسٹ 23 ستمبر کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر