Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Now Reading:

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی بھی شامل ہیں۔انہیں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف ناقابل فراموش اننگز کھیلنے پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف علی نے نیوزی  لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کے خلاف ایک ہی اوور میں چار چھکے لگاکر فتح باآسانی پاکستان کے نام کی تھی۔

ان کے علاوہ نمیبیا کے جنوبی افریقی نژاد آل راؤنڈر  ڈیوڈ ویزے کو سپر 12 مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 27 کی اوسط سے 162 رنز بنائے اور 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو 6 میچز میں 21  کی اوسط سے 131 رنز بنانے اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر