Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم  نے بھارت کے ویرات کو ہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ  نئی ٹیسٹ رینکنگ  کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی چار درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی چار پوزینشز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، انگلینڈ کے جو روٹ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے تین درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئےجبکہ بھارت کے روہت شرما  اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے اور بھارت کے ویرات کوہلی چار درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بھارت  کے ریشابھ پانت کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1504013591518740482

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز  پہلی ، بھارت کے روی چندرن ایشون  دوسری اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا بدستور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے جسپریت بمراہ چھ درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ۔

پاکستان کے شاہین آفریدی،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ، ٹم ساؤتھی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پہلی پوزیشن پر قبضہ واپس حاصل کرلیا اور بھارت کے ریندرا جدیجا تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بھارت کے روی چندرن ایشون  تیسری، بنگلادیش کے شکیب الحسن چوتھی اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر