Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سچن ٹنڈولکر نے گیند پر تھوک لگانے کی حمایت کر دی

Now Reading:

سچن ٹنڈولکر نے گیند پر تھوک لگانے کی حمایت کر دی

بھارت کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے وضاحت کی کہ کرکٹ کی گیند پر تھوک کا استعمال کو واپس آنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق بھارت کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو ختم ہونا چاہیئے، اور کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب اس پر غور کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کی آمد نے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کو بھی متاثر کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹیموں کو بائیو ببل کی پابندیاں برداشت کرنا پڑتی تھیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : سچن ٹنڈولکر کی پاکستان ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

کورونا کے دنوں میں کھلاڑیوں کو ہر سیریز سے قبل قرنطینہ میں رہنا پڑتا تھا اور کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو مزید پابندیاں جھیلنا پڑتی تھی.

آئی سی سی نے کورونا کے دنوں میں دیگر پابندیوں کے علاوہ گیند پر تھوک لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارت کے اسٹار سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کی جانب سے کورونا کے دوران گیند پر تھوک لگانے کے فیصلے کو درست تسلیم کیا۔

Advertisement

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں طبی ماہر نہیں لیکن گیند پر تھوک لگانے کا قانون واپس آنا چاہیئے، یہ پابندی 2020 میں لگی تھی لیکن ہم اب بہت آگے نکل آئے ہیں اور اب اس پر غور کرنا ہو گا۔

Advertisement

سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ اس معاملے کے حفظان صحت کے اصول کو بھی دیکھنا ہو گا، اگر گیند کو بغلوں کے نیچے رکھنا ٹھیک ہے تو پھر تھوک پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے.

سچن ٹنڈولکر کے مطابق جب گیند نئی ہو تو تھوک اہم ہوتا ہے جو بولر کو کافی مدد دیتا ہے، اس سے گیند کے وزن میں عدم توازن آتا ہے جو گیند کو سوئنگ کرنے میں کافی مدد کرتا ہے۔

یاد رہے گیند پر تھوک نہ لگانے کے قانون کے بعد آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے بھی مشورہ دیا تھا کہ آئی سی سی گیند کو چمکانے کے لیے مصنوعی موم جیسے مادے کے استعمال کی اجازت دینی چاہیئے، لیکن آئی سی سی نے پیٹ کمنز کی اس تجویز پر کوئی توجہ نہیں دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر