Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا

ویڈیو میں کئی معروف کھلاڑی بھی قطار میں کھڑے نظر آئے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل جرمن فٹبال ٹیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو امریکی ایئرپورٹ پر معمول کے سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے آن لائن بحث کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق جرمن ٹیم اپنے اگلے گروپ میچ کے لیے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو روانہ ہو رہی تھی، جہاں روانگی سے پہلے ٹیم کو روٹین کے مطابق مکمل سیکیورٹی چیک سے گزرنا پڑا۔ ویڈیو میں کئی معروف کھلاڑی بھی قطار میں کھڑے نظر آئے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اس معاملے پر نہ تو جرمن فٹبال حکام نے کسی قسم کا اعتراض سامنے لایا ہے اور نہ ہی امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی تفصیلی وضاحت جاری کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس عمل کو کھلاڑیوں کے لیے غیر ضروری قرار دیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹس میں سیکیورٹی پروٹوکول سب کے لیے یکساں ہونا لازمی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران تین ممالک میں ہونے والے میچز کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی غیر معمولی سطح پر ہیں اور حکام کے مطابق کھلاڑیوں، اسٹاف اور شائقین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت پروٹوکول نافذ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں