Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ کے استعمال میں غیرمعمولی کمی

Now Reading:

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ کے استعمال میں غیرمعمولی کمی
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم 'ایکس' کے استعمال میں غیرمعمولی کمی

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ کے استعمال میں غیرمعمولی کمی

چند تجزیہ کاروں کے بعد اب ایک باضابطہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پلیٹ فارم کے استعمال میں کمی ہوئی ہے اور یہ شرح زوال 30 فیصد تک ہے۔

ایک روز قبل ایڈیسن ریسرچ کمپنی نے ‘انفننٹ ڈائل رپورٹ’ شائع کی ہے جس میں سالانہ تجزیہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں میڈیا اور ایپ کے رحجانات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سروے میں ہزاروں امریکیوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

اس سے معلوم ہوا ہے کہ بالخصوص امریکہ میں ایکس پلیٹ فارم کے استعمال میں واضح کمی آئی ہے۔ محتاط اندازے کے بعد یہ کمی 30 فیصد تک ہے جو ایک بہت بڑا عدد بھی ہے۔ اس سے قبل ٹویٹر نے نومبر 2022 میں کہا تھا کہ اس کے امریکا میں ٹویٹر صارفین کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تھی۔ یعنی ہر ماہ اتنے صارفین اسے باقاعدگی سے استعمال کررہے تھے۔

اس سے قبل بھی تھرڈ پارٹی سروے ایکس کا زوال دکھارہے ہیں۔ ایپ ٹوپیا نامی کمپنی بھی ایپ کے عروج وزوال پر نظر رکھتی ہے۔ اس نے بھی کہا ہے کہ ٹویٹر کا نام بدلتے ہی اس کے استعمال میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک اور ویب سائٹ سمیلر ویب نے بھی اطلاع دی تھی کہ موبائل میں ایکس کی کمی کی شرح 14 فیصد کم ہوئی ہے۔

Advertisement

اگرچہ شرح میں کچھ کمی ہوسکتی ہے لیکن ایکس کا زوال جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر