Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپارکو رواں ماہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے نام کا اعلان کرے گا

سپارکو نے پہلی چاند گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے گذشتہ برس مقابلے کا اعلان کیا تھا

 قومی خلائی تحقیقی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو ) 13 اگست کو پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے نام اعلان کرے گا۔

 سپارکو نے پہلی چاند گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے گذشتہ برس مقابلے کا اعلان کیا تھا جس کے کے لیے سپارکو کو 4000 تجاویز موصول ہوئیں تھی جبکہ 4 ہزار تجاویز میں سے جس نام کا انتخاب کیا گیا وہ 9 افراد نے تجویز کیا۔

خیال رہے کہ سپارکو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں قرعہ اندازی کے بعد فاتح کو نقد انعام دیا جائے گا۔

چانگ ای 8 مشن 2028 میں لانگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا جائے گا جہاں یہ مشن چاند کے جنوبی قطب کے قریب لینڈ کرے گا۔

چانگ ای 8 مشن کے ساتھ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی بھی چاند کی سطح پر لینڈ کرے گی سپارکو کی تیار کردہ چاند گاڑی کا وزن 35 کلوگرام کے لگ بھگ ہو گا جبکہ پاکستان کی یہ چاند گاڑی قمری سطح پر مختلف سائنسی تجربات کرے گی۔

متعلقہ خبریں