کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت مزید 5 ہزار 100روپے اضافے کے بعد مہنگا 4 لاکھ 54 ہزار336 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 4372 ہزار 3 سو 72 روپے اضافے سے 3 لاکھ89 ہزار519روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت51 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے اضافے کے ساتھ 6939روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ 3 دنوں میں ایک تولہ سونا 26 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 22 ہزار 633 روپے مہنگا ہوا۔



















