Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پسینے کے ذریعے شوگر ٹیسٹ کرنے والی حیرت انگیز رنگ تیار

یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مستقبل بے حد مفید ثابت ہو سکتی ہے

امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے انجینئرز نے ایک ایسی اسمارٹ رنگ تیار کی ہے جو انگلی سے نکلنے والے پسینے کا مسلسل تجزیہ کرکے شوگر سمیت جسم کے اندر ہونے والی کچھ کیمیائی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

یہ انقلابی رنگ صرف پسینے کے ذریعے جسم میں ایک ہی وقت میں چار مختلف بایومارکرز کا تجزیہ کر کے میٹابولزم، غذائیت، ورزش اور الکحل ناپنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عام طور پر اسمارٹ رنگ زیادہ تر دل کی دھڑکن، جسم کی حرکت اور جلد کا درجہ حرارت ناپنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں تاہم یہ نئی رنگ ان سب کے برعکس جسم کے اندر ہونے والی کیمیائی تبدیلیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایپل اسمارٹ رنگ تیار کر رہا ہے؟

اس رنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پہننے والے شخص کو ورزش کرنے یا جان بوجھ کر پسینہ نکالنے کی ضرورت نہیں۔

ہماری انگلیاں آرام کی حالت میں بھی تھوڑی مقدار میں نمی خارج کرتی رہتی ہیں۔ رنگ ایک خاص نرم مادے کی مدد سے اس پسینے کو جمع کرتی ہے اور پھر اس کا تجزیہ کرتی ہے۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مستقبل بے حد مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ابتدائی تجربات میں صحت مند اور ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے خون میں موجود گلوکوز کا عام گلوکو میٹر کے نتائج کا رنگ سے حاصل ہونے والے نتائج کے ساتھ موازنہ کیا گیا  دونوں میں کافی مماثلت پائی گئی۔

اسی طرح رنگ سے حاصل ہونے والی کیٹون کی ریڈنگز بھی تجارتی خون کے کیٹون میٹروں کے نتائج سے قریب تھیں۔

تاہم ابھی یہ رنگ تجرباتی مراحل میں ہے اگر اس کی درستگی اور معیار زیادہ بہتر رہا تو مستقبل میں اسے بے پیمانے پر تیار کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں