
پیپلزپارٹی کےرہنمااورسندھ کےوزیربلدیات سعیدغنی کاکہناہے کہ 25جولائی 2018 کوہونےوالے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا،تحریک انصاف جب تک اقتدار میں رہے گی ہر سال 25 جولائی کویوم سیاہ منایا جائے گا۔
سعیدغنی کاکہناتھا کہ مزارقائدجلسہ سیلکٹیڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، کراچی میں جتنی بھی سیاسی جماعتوں نے جلسے کئے،پیپلز پارٹی کے جلسوں نے انہیں مات دی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی بھر میں یوم سیاہ کے موقع پرپیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیےگئے ہیـں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News