
الیکشن دوہزاراٹھارہ کےایک سال مکمل ہونےپراپوزیشن جماعتوں کی جانب سےآج ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کااعلان کیاگیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےبڑےشہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےحکومت کیخلاف جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
کراچی کے باغ جناح میں پاکستان پیپلزپارٹی کاجلسہ چئیرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں ہوگا،لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف حکومت کو للکارنے کیلئےتیار ہیں۔
اپوزیشن کا سب سےبڑاپاورشوتحریک انصاف کےہوم گراؤنڈ پشاورمیں ہوگاجہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جلسےکی قیادت کریں گےجبکہ سربراہ اے این پی اسفندیارولی سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجواورآفتاب شیرپاؤ خطاب کریں گے۔کوئٹہ میں بھی مسلم لیگ (ن) نےجلسے کیلئےپنڈال سجا لیاہے۔
پیپلزپارٹی کےرہنمااورسندھ کےوزیربلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا،تحریک انصاف جب تک اقتدار میں رہے گی ہر سال 25 جولائی کویوم سیاہ منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News