اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردادی اورعوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان پیلپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے زرداری ہاؤس تشریف لے آئے جہاں بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان افغانستان کی صورت حال اور اس کے ملک میں اثرات پر بات چیت ہوئی اور خطے میں امن کے حوالے سے افغانستان میں استحکام ہونے کے معاملے پر بھی اتفاق ہوا۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان نے ملک میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News