Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر کی قیمت صرف 150روپے

Now Reading:

گھر کی قیمت صرف 150روپے
گھر

 گھر خریدنا اب بہت ہی آسان۔۔جی ہاں اب گھر کی قیمت صرف 150 روپے ہے۔

اٹلی میں ایک ایسا قصبہ ہے جہاں گھر کی مالیت صرف ایک یورو ہے، یعنی کوئی بھی شخص 150 روپے میں گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  اٹلی کے جنوبی علاقے کیمپانیا میں واقع بیساشیا نامی قصبے میں آبادی نہ ہونے کے قریب ہے کیونکہ یہاں کے رہائشی بڑے یا دوسرے شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں اور اب قصبے کے بیشتر گھر خالی پڑے ہیں۔

بیساشیا کےمیئرنےاعلان کیا کہ آبادی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم لوگوں کو مشروط طور پر سستے گھر فراہم کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گھرخریدنے والے شخص کو قصبے میں مستقل رہائش اختیار کرنا اور کیمونٹی کا حصہ بننا ہوگا، زمین کی فراہمی حکومت کا کام ہے، گھر کی تزئین و آرائش اور تعمیرات بھی خریدار کو ہی کرنا ہوگی۔

Advertisement

میئر نے قصبے کے 90گھر ایک یورو کی قیمت میں فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ اس طرح ہم ایک بار اس قصبے کو پھرسےآباد کر سکیں گے۔‘

میئرکاکہناہےکہ یہ قصبہ انتہائی خوبصورت اور تاریخی ہے، جہاں خوبصور ت ساحل، پہاڑ اور جنگلات ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی کے مختلف قصبوں میں آبادی بڑھانے کے لیے عوام کو سستے گھروں کو پیش کش کی جاتی ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں ہی اٹلی کےقصبےسمبوکاکےڈپٹی میئرنےیہ اعلان تیزی سےکم ہوتی ہوئی آبادی کے پیش نظر 1 یورومیں مکان  فروخت  کرنےکااعلان کیا تھا۔

اٹلی کے گاؤں سمبوکاکے ڈپٹی میئراورٹورسٹ کونسلرجیوسپ کیسیوپونےگاؤں کی کم ہوتی آبادی کوروکنےکےلیے 1 یورو میں گھروں کی فروخت اعلان کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر