Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، صبح اور رات کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوار

کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے، صبح اور رات کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔