ملک میں مون سون ہواؤں کی آمد سے بالائی علاقوں سمیت بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے تاہم شہر قائد سمیت زیریں سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔


















