مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے اثرات کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بونداباندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس وقت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کے امکانات نہیں ہیں تاہم 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان موجود ہے۔



















