انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر کشمیر کے ریاسی ضلعے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع کے علاقے ’ردکھد‘ میں تباہ ہوا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفوط رہے۔
انڈین ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔
انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے انڈین آرمی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرواز کے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی۔
تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔
خیال رہے گذشتہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے انڈین فوج کا ایک جنگی طیارہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مار گرایا تھا۔ طیارے کے پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔
اس وقت افواج پاکستان کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے دو انڈین طیارے مار گرائے جن میں سے ایک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گرا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News