Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ

Now Reading:

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ
کورونا وائرس

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  ایک لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،84،616  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ  48  ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 8 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 47    ہزار600  سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 21  ہزار 700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 25  ہزار  سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات  21   ہزار 300  سے تجاوز کر چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ملک پاکستان کے لیئے اچھی خبر

جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ50 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  5  ہزار 300  سے تجاوز کرگئی ہے۔ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہےجبکہ 18   ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

ترکی میں 98   ہزار 600 سے  زائد متاثرہ مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی تعدا 5 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ہیں۔چین میں  متاثرہ مریضوں کی تعداد  82 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

روس میں 62  ہزار 700 سے زائد افراد متاثر جبکہ 555  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں 46 ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں جبکہ3 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

بیلجیم میں 42  ہزار  700 سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 6   ہزار  400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کینیڈا میں 40  ہزار کے قریب مریض  ہیں جبکہ ایک ہزار  900  سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔نیدرلینڈز میں34 ہزار  800 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار  سے زائد ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر