پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر مفتی عزیز نے وفد کے ہمراہ پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر اور جنرل سیکرٹری نزاکت علی گجر نے پاکستانی سفیر کو مملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولز کے مسائل کے علاوہ ورکرز کے مسائل اور پارٹی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ورکرز کی مدد کو یقینی بنایا گیا ۔
ملاقات میں دمام ریجن کے صدر راجہ فرہاد اور جنرل سیکرٹری سید مزمل حسین نے بھی پاکستانی سفیر کومنطقہ شرقیہ میں درپیش ورکرز کے مسائل کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو حل کرنا انکی پہلی ترجیح ہے ، غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل بھی جاری ہے تاہم پیچیدہ نوعیت کے مسائل پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے جس سے معاملات حل ہو رہے ہیں۔
ملاقات میں سنئیر نائب صدر بابر اکرم اعوان انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد سمیت گل زیب کیانی، سردار طلعت محمود اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Gold
- Gold rate in pakistan
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- سعودی عرب
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News