Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اُمید ہے ایران منفی رویہ ترک کردے گا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

Now Reading:

اُمید ہے ایران منفی رویہ ترک کردے گا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

شاہ سلمان نے سعودی مجلس شُوریٰ سے وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ ایران خطے میں اپنی پالیسی اور منفی رویے کو بدلے گا اور مذاکرات اور تعاون کی طرف لوٹے گا۔

شاہ سلمان نے اپنے مختصر خطاب میں مزید کہا کہ اُنہیں خطے میں سلامتی اور تحفظ کو غیر مستحکم کرنے کی ایرانی پالیسی پر شدید تشویش ہے۔ شاہ سلمان نے ایران پر خطے میں فرقہ واریت پھیلانے، مسلح تنظیموں کو بنانے اور انہیں تعاون فراہم کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گرد حوثی ملیشیا کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کی وجہ سے یمن کی جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، یہ صورتحال سعودی عرب کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

سعودی عرب اور ایران کی مخالفت دہائیوں سے چلی آ رہی ہے اور دونوں ملک خطے کے تنازعات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ یمن کے تنازع میں بھی سعودی عرب عسکری اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے تو ایران اس اتحاد کے خلاف لڑنے والے حوثی باغیوں کا ساتھ دے رہا ہے۔

Advertisement

حال ہی میں سعودی عرب نے ایران پر حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور لبنانی تنظیم حزب اللہ پر حوثیوں کو تربیت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ایران اور حزب اللہ دونوں نے ہی سعودی الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

سعودی عرب اور ایران اپنے باہمی روابط کو بہتر بنانے کی کئی کوششیں کر چکے ہیں۔ رواں برس اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہوئے۔

شاہ سلمان کل 86 برس کے ہو جائیں گے۔ اںہوں نے اپنے 4 منٹ کے مختصر سے خطاب میں لکھی ہوئی تحریر انتہائی آہستہ آہستہ پڑھی اور کئی وقفے بھی لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر