Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ہوگی انوکھی ورچوئل شادی، جس میں باراتی بنیں گے ہیری پورٹر سیریز کے کردار

Now Reading:

بھارت میں ہوگی انوکھی ورچوئل شادی، جس میں باراتی بنیں گے ہیری پورٹر سیریز کے کردار

بھارتی جوڑے نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے بعد اپنے ملک کی پہلی ’میٹاروس‘ شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شادی یا کسی بھی عوامی اجتماع میں 100 لوگوں کو شرکت کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ایک بھارتی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو کرنے کے لیے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے۔

 بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے دنیش شو کمار پدماواتی اور ان کی ہونے والی بیوی جنگنندنی رامسوامی نے اگلے ماہ اپنی شادی کی ورچوئل تقریب میں 2 ہزار لوگوں کو مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹاورس آخر ہے کیا؟ جانیئے حقائق

Advertisement

اس جوڑی نے ہیری پورٹر کے پرستار کے طور پر اپنے خود ساختہ پوٹر ہیڈز تیار کرواکے ’ہاگ وارٹس تھیم پارٹی‘ کا اہتمام کیا ہے جس میں مہمان اپنے موبائل فون، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے شرکت کریں گے۔

            رپورٹ کے مطابق دنیش شو کمار نے مہمانوں کو فون پر دعوت دیتے کہا کہ ’میٹاورس‘ پارٹی کا اہتمام بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شادی کی حقیقی تقریب تامل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ’میٹاروس‘ شادی کی تقریب کے ڈیزائن اور انعقاد پر 1 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے خرچ ہوں گے جبکہ اس پروگرام میں نوبیاہتا جوڑے کو مہمانوں سے عملی طور پر خطاب کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جس میں ان کی شکل کے اوتار قلعے میں موجود ہوں گے اور لباس کو اپنی مرضی کے مطابق بناسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ تین سالوں میں میٹنگز فیس بک ’میٹاورس‘ پر ہوں گی، بل گیٹس

نوبیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل شادی کا ایک منفرد فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں وہ لوگ بھی شرکت کرسکیں گے جو آج اس دنیا میں نہیں ہیں۔

دنیش کا کہنا ہے میرے سسر کا گذشتہ سال اپریل میں انتقال ہوگیا تھا جن کا ایک 3 ڈی اوتار بنایا گیا ہے جو ان سے ملتا جلتا ہے، یہ میری ہونے والی بیوی کے لیے خوشی کا باعث بنے گا جبکہ ایسا صرف میٹاورس میں ہی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

میٹاورس کیا ہے؟

میٹاورس میں آپ ہر طرح کے ڈیجیٹل ماحول کو جوڑنے والی ورچوئل دنیا میں داخل ہوسکتے ہیں، اس کا احساس حقیقی دنیا کی طرح ہی ہوتا ہے اور اس میں سرحدوں سے پرے اور لامحدود سماجی زندگی کا احساس ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر