Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے پاکستان سمیت 52 ممالک پرعائد سفری پابندیاں ختم کردیں

Now Reading:

روس نے پاکستان سمیت 52 ممالک پرعائد سفری پابندیاں ختم کردیں

ماسکو: روس نے پاکستان اور بھارت سمیت 52 ممالک پر کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل نے اعلان کیا ہے کہ 9 اپریل سے وبائی امراض کے باعث عائد سفری پابندیوں کوختم کردیا جائے گا جس کے بعد دوست ممالک کے لیے فضائی آپریشن کو شروع کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا جن 52 ممالک پر سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، بھارت، چین ، پاکستان، جنوبی افریقہ اوردیگر دوست ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چارٹر پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا گیا تھا جس پر دستخظ بھی کردیے گئے ہیں۔

روسی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ارجنٹائن ، بھارت ، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر دوست ممالک سمیت 52 ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

پروازوں کا بحال کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان ممالک میں الجیریا، ارجنٹائن، افغانستان، بحرین، بوسنیا، ہرزیگووینا، بوٹسوانا، برازیل، وینزویلا، ویتنام، ہانگ کانگ، مصر، زمبابوے، اسرائیل، بھارت، انڈونیشیا، اردن، عراق، کینیا چین اور پاکستان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شمالی کوریا، کوسٹا ریکا، کویت، لبنان، لیسوتھو، ماریشس، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش ، موزمبیق، مالڈووا، منگولیا، میانمار، نمیبیا، عمان، پیرو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، شام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، تیونس، ترکی، یوراگوئے، فجی، فلپائن، سری لنکا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، اور جمیکا پر بھی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر