
11 سالہ مسلم طالب علم نے آئی کیو ٹیسٹ میں بڑے بڑے سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
11 سالہ مسلم طالب علم یوسف شاہ نے عظیم سائنسدانوں کو بھی آئی کیو ٹیسٹ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے یوسف شاہ نے بین الاقوامی مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162 رنز بنائے ہیں۔
اسٹیفن ہاکنگ اور آئن اسٹائن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 160 رنز بنائے تھے، برطانوی سوشل میڈیا سائٹ نے 11 سالہ یوسف شاہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
https://twitter.com/MetroUK/status/1591823316867858432?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591823316867858432%7Ctwgr%5E58bb27216935b0e8f957ebc5690d492b809406d5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbaaghitv.com%2F11-sala-student-ny-einstein-stephen-kopeechey-chor-diya%2F
رپورٹ کے مطابق آئی کیو ٹیسٹ میں 18 سال سے کم عمر افراد میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے یوسف شاہ اپنے خاندان سمیت علاقے کی اہم شخصیت بن گئے ہیں۔
ذہین طالب علم نے کیوبز کے ساتھ خاص مہارت سے دماغ لڑانا شروع کیا اور صرف ایک مہینے کی محنت کے بعد آئی کیو ٹیسٹ میں شامل ہوئے اور کامیابی سے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یوسف شاہ اپنے والد عرفان، والدہ ثناء، دو بھائیوں ذکی اور خالد کے ساتھ وائٹن مور، لیڈز میں رہتے ہیں۔
یوسف شاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسکول کے ساتھیوں کی جانب سراہنے کے بعد آئی کیو ٹیسٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ یہ خواہش رکھتا تھا کہ میں ٹیسٹ دینے والے دو فیصد لوگوں میں شامل ہوسکتا ہوں اور میرے لیے یہ سرٹیفکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہر وہ کام کرنا اچھا لگتا ہے جو دماغ کو متحرک رکھتا ہو جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ آکسفورڈ یا کیمرج سے اپنے پسندیدہ مضمون ریاضی میں تعلیم حاصل کریں۔
بیٹے کی کامیابی پر یوسف شاہ کے والدہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جو مینسا آئی کیو ٹیسٹ دینے والا ہمارے خاندان کا پہلا فرد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شروع میں اس کے لیے فکر مند تھی کیونکہ ٹیسٹ ہال میں بڑی عمر کے لوگ موجود ہوں گے اور یہ انہیں دیکھ کر گھبرا جائے گا لیکن اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News