Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کے بعد یونانی وزیر اعظم بھی اسرائیل پہنچ گئے

Now Reading:

امریکی صدر کے بعد یونانی وزیر اعظم بھی اسرائیل پہنچ گئے
یونانی وزیر اعظم

امریکی صدر کے بعد یونانی وزیر اعظم بھی اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد یونانی وزیر اعظم بھی اسرائیل پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی وزیرا عظم کریاکوس متسوتاکیس اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔

یونانی وزیر اعظم  کریاکوس متسوتاکیس اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل 18 اکتوبر کو امریکی وزیر اعظم جو بائیڈن نے بھی اسرائیل سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

جو بائیڈن کا یہ دورہ ایسے وقت  میں ہوا جب یہ خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی خطے میں ایک بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Advertisement

اسرائیل کے دورے کے بعد امریکی صدر کو اردن بھی جانا تھا تاہم انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دورہ ملتوی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ  جو بائیڈن نے گزشتہ روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، اٹلی  کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک  سے ٹیلی فونک کانفرنس کی۔

ٹیلی فونک کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے اسرائیل سے عالمی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پر  بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل کرےاور شہریوں کو تحفظ فراہم  کرے۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی حل اور پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ دو یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں باقی تمام یرغمالیوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

کانفرنس میں  خطے کے اہم شراکت داروں کے ساتھ تصادم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی  کوششوں پر  بھی اتفاق  کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر