Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر سرگرم ہیں، فنانشل ٹائمز

پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال کے دوران ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال کے دوران ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر اہم کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کی کمی، اقتصادی پابندیوں اور فوجی دباؤ کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، اس کے باوجود پاکستان رابطہ کاری کو فروغ دے کر ممکنہ تصادم کو ٹالنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں