Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونامی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی گئی۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی تھی تاہم بعد ازاں نظرثانی کے بعد اسے بڑھا کر 7.8 کر دیا گیا۔

شدید زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے متاثرہ ساحلی علاقوں کے لیے سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی حکام کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی انتظامیہ نے ساحلی آبادیوں کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ خبریں