انتہا پسند مودی حکومت بنگلادیشیوں پر ظلم ڈھا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، مودی حکومت عوام کی مشکلات نظر انداز کر کے صرف سرحد پر دہشت پھیلا رہی ہے۔
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلادیشی خواتین اور بچوں کو بھارتی فورسز نے بغیر کھانا پانی کے سرحد پر چھوڑ دیا۔ بھارتی سرحدی فورسز نے بنگلادیشی مہاجرین کو گیارہ دن قید رکھ کر رات کو سرحد پر پھینک دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فورسز نے سرکاری کاغذات والے بنگلا دیشیوں کو بھی بے رحمی سے سرحد پار بھیج دیا ہے، مودی حکومت نے بنگلا دیشی سرحد پر نئی خاردار تار لگا کر معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے، مودی حکومت بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر کے صرف نفرت کی آگ بھڑکا رہی ہے۔



















