بھارتی میڈیا پر ایران کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پر ایرانی سفارتخانے نے بھارتی میڈیا کی کلاس لے لی۔
ایرانی سفارتخانہ کے مطابق ایران میں راشن کی قلت سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ایرانی سفارتخانہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا چینل نے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غلط رپورٹنگ کی ہے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایران میں تمام بنیادی اشیاء کی سپلائی مکمل مستحکم ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے بھارتی میڈیا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران مخالف ایجنڈے پر مبنی غیر معتبر ذرائع استعمال نہ کرے۔
The Embassy of the Islamic Republic of Iran in India categorically rejects the reports and claims circulated by certain media outlets regarding the economic situation in Iran and alleged difficulties in the supply of essential goods and public necessities.
It is emphasized that,… pic.twitter.com/KUoJ4xHOCg
— Iran in India (@Iran_in_India) June 11, 2026
سیاسی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بھارتی میڈیا کی گرتی ہوئی ساکھ، من گھڑت کہانیاں بنانے پر بھارتی صحافت کی کریڈبلٹی متاثرہورہی ہے۔
سیاسی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا محض سنسنی کے لیے غیر مصدقہ خبریں پھیلاتا ہے اسرائیلی دباؤ کے تحت بھارت ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے پر مجبورہے۔
سیاسی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کے خلاف جھوٹے پرواپیگنڈے پر بھارتی میڈیا کی عالمی جگ ہنسائی ہوئی بھارتی میڈیا بی جے پی سرکار کی پرواپیگنڈہ مشین بن کر رہ گیا ہے۔


















