Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط چند گھنٹوں کے لیے مؤخر ہو گئے ہیں، ٹرمپ

اسرائیلی کارروائی کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کی دستخطی تقریب میں مختصر تاخیر ہوئی ہے تاہم ان کے مطابق ڈیل اب بھی اپنے حتمی مرحلے کے قریب ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ پہلے طے شدہ دستخطی تقریب کو وقتی طور پر مؤخر کرنا پڑا ہے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ لبنان میں حالیہ صورتحال اور اسرائیلی کارروائی کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں خطے کی مجموعی کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔

ان کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو سے براہ راست سوال کیا کہ موجودہ حالات میں یہ کارروائی کیوں کی گئی جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے حملوں سے گریز کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس یقین دہانی کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور جلد کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں