امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے یہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی اور بین الاقوامی جہازوں کے لیے کھول دیا جائے گا جس کا باضابطہ آغاز جمعے کو دستخط کے بعد ہوگا، اس کے ساتھ ہی ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل کی ترسیل دوبارہ بحال کرنے کا وقت آگیا ہے اور دنیا بھر کی شپنگ کمپنیاں اپنی معمول کی سرگرمیاں بحال کر سکتی ہیں۔


















