ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی ایران سے عراق کے مقدس شہر نجف پہنچا دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے نجف پہنچے تاہم تقریبات کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو نجف میں حضرت امام علیؑ کے روضۂ اقدس پر حاضری کے لیے لے جایا جائے گا۔
بعد ازاں جسدِ خاکی کو کربلا منتقل کیا جائے گا جہاں حضرت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک پر بھی حاضری دی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مشہد میں حضرت امام علی رضاؑ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
















