Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کا نیا حملہ؛ جنوبی ایران کے مختلف ساحلی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

تازہ کارروائیاں امریکی صدر کی ہدایت پر کی جارہی ہیں، سینٹ کام

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں امریکی فوج نے جنوبی ایران کے مختلف ساحلی شہروں اور فوجی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ قشم، بندر عباس میں تین اور سیرک میں دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فوجی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ایک تجارتی بحری جہاز پر مبینہ ایرانی حملے کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے قبرص کے پرچم بردار ایک کنٹینر جہاز کو نشانہ بنایا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی جبکہ عملے کا ایک رکن لاپتا ہو گیا۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔

امریکی فوجی کمانڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کو ماضی میں بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنے اور طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے متعدد مواقع دیے گئے تاہم تہران نے ان پر عمل نہیں کیا۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تازہ کارروائیاں امریکی صدر کی ہدایت پر کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں