Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کا الیکشن سے متعلق خفیہ دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان

چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے متعلق خفیہ دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کی دستاویزات آج ریلیز کررہے ہیں، امریکا میں انتخابات کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکا کے انتخابی عمل میں مسلسل مداخلت کرتا رہا ہے، چین الیکشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، چین چاہتا تھا میں صدارتی الیکشن ہار جاؤں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا، چین سمیت کئی ملکوں نے الیکشن ڈیٹا میں مداخلت کی ہے، امریکا کا انتخابی نظام کمزور اور کرپٹ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں