خلیجِ عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر پر امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے دوران جہاز کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث وہ سمندر میں ناکارہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے مبینہ طور پر ٹینکر کو ایرانی گیس بردار جہاز سمجھتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔
ادھر سعودی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز بحیرۂ احمر میں سعودی جہاز این سی سی ماسا پر بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔
سعودی حکام کے مطابق جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے جبکہ متاثرہ جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔



















