ہانگ کانگ میں شدید گرمی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے جہاں اتوار کو 1884 میں موسمیاتی ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی گرمی ٹائیفون ڈولفن کے گرد موجود ہوا کے دباؤ میں کمی اور گرم ہوا کے ٹھہراؤ کے باعث پیدا ہوئی۔
ہانگ کانگ میں شدید گرم موسم آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ٹائیفون ڈولفن اتوار کی سہ پہر چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ سے ٹکرا گیا جس کے بعد خطے کے موسم پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

















