Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سپریم لیڈر کی صدر سے اہم ملاقات، داخلی اور خارجی صورتحال پر مشاورت

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں ملک کے مفادات کے تحفظ اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز، جاری جنگی صورتحال، معاشی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اہم ملاقات صدر مسعود پزشکیان کے عہدے کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آنے والے دنوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عوام کو درپیش معاشی مشکلات، سماجی مسائل اور موجودہ جنگی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر عوامی ضروریات کو پورا کرنے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور ملک کو درپیش مشکلات کے ممکنہ حل تلاش کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں حکومتی اقدامات، عوامی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی دباؤ سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری جنگ کے تناظر میں ایران کو درپیش چیلنجز بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں ملک کے مفادات کے تحفظ اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو علاقائی کشیدگی، جنگی صورتحال، معاشی دباؤ اور عوامی مسائل سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔