Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچالی

متعلقہ ادارے طیارے کے ملبے، پرواز کے ریکارڈ اور ممکنہ فنی خرابیوں کا جائزہ لے رہے ہے، حکام

ترکیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ شمال مغربی صوبے یالووا میں تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، تاہم طیارے کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی یا نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے وقت پائلٹ نے ہنگامی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے طیارے سے خود کو الگ کرلیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ وزارتِ دفاع نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متعلقہ ادارے طیارے کے ملبے، پرواز کے ریکارڈ اور ممکنہ فنی خرابیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایف 16 طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی، جس کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں