Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، امریکی اقتصادی جنگ کا بھرپور جواب دیں گے، ایران

‘امریکا 47 سالوں سے ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رکھا ہوا ہے، موجودہ اقتصادی دباؤ کوئی نئی بات نہیں’

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان میجر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جاری اقتصادی دباؤ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے مکمل منصوبہ موجود ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا گزشتہ 47 برس سے ایران کے خلاف مختلف نوعیت کی معاشی پابندیاں اور اقتصادی دباؤ استعمال کر رہا ہے اس لیے موجودہ صورتحال ایران کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد امریکا نے اقتصادی جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے تاہم ایران اس دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

میجر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے اقتصادی روابط جاری رکھے ہیں اور مستقبل میں بھی بیرونی دباؤ کے سامنے اپنی معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ایران دشمن کے ہر اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور منصوبہ بندی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں