Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

بہت جلد ایران میں ایک بڑی فتح حاصل کرنے والے ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران، مجتبیٰ خامنہ ای اور کینیڈا سے متعلق اہم بیانات دیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایرانی رہنما مجتبیٰ خامنہ ای جاں بحق ہوئے ہیں، ان کے بائیں بازو اور ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر مجتبیٰ خامنہ ای کو کچھ ہوا ہے تو پھر وہ بہت عمدہ ڈرامہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران والے ہر بار کہتے ہیں کہ سپریم لیڈر سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

ایران سے متعلق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے شروع ہی سے ایران پر مکمل غلبہ حاصل کر رکھا ہے اور وہ بہت جلد ایران میں ایک بڑی فتح حاصل کرنے والے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سی آئی اے چیف کے دورہ روس سے اہم پیش رفت ممکن ہے۔

کینیڈا سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اسے سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے تاکہ وہ آئندہ ایسا رویہ اختیار نہ کرے۔

متعلقہ خبریں