امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایران کو باضاآئیطور پر ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک شدید معاشی اور انتظامی بحران کاشکار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف اپنی دفاعی اور معاشی صلاحیت کھوچکا ہے بلکہ حکومت اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس مؤثر بحری اور فضائی طاقت موجود نہیں جب کہ ملکی کرنسی بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ملکی قیادت مکمل انتشار کا شکار ہونے کے باعث ملک کی مؤثر نمائندگی کرنے سے قاصر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے بھی سنگین دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد مظاہرین مارے جاچکے ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف انسانیت کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔




















