چین کی ایک کمپنی نے شنگھائی میں منعقدہ ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایک انوکھا اور جدید ’’روبوٹ ٹوائلٹ‘‘ متعارف کروایا ہے جو ضرورت پڑنے پر خود چل کر صارف کے پاس پہنچ جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سمارٹ ٹوائلٹ خاص طور پر معذور، بزرگ اور بیمار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو حرکت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
’’شیاؤبان‘‘ نامی اس روبوٹ میں جدید لائیڈار اور اے آئی تھری ڈی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے یہ گھر کے اندر رکاوٹوں سے بچتے ہوئے خودکار طریقے سے مطلوبہ مقام تک پہنچتا ہے۔

اس میں ہوا کو صاف رکھنے کے لیے ایکٹیویٹڈ چارکول فلٹرز اور خصوصی فوم شیلڈ شامل کی گئی ہے، جو بدبو کو باہر پھیلنے سے روکتی ہے۔ استعمال کے بعد یہ روبوٹ خود بخود ڈاکنگ اسٹیشن یا مرکزی واش روم تک جاتا ہے، جہاں فضلہ پائپ سسٹم کے ذریعے خارج کیا جاتا ہے۔
بعد ازاں یہ مشین پریشر واٹر جیٹس اور الٹرا وائلٹ (UV) لائٹ کی مدد سے خود کو صاف اور جراثیم سے پاک بھی کر لیتی
رپورٹس کے مطابق چین کی مارکیٹ میں اس جدید روبوٹ ٹوائلٹ کی قیمت تقریباً 13 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 36 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔



















