Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کے وفد کا اہم دورہ آزاد کشمیر

Now Reading:

او آئی سی کے وفد کا اہم دورہ آزاد کشمیر

او آئی سی کا مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے مظفر آباد روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، ترکی ، تیونس ، مراکش ، ذربئجان ، ملائشیا ، گیبن ، نائیجیریا اور یوگنڈا کے ارکان شامل ہیں ، وفد صدر آزاد کشمیر ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ارکان، کشمیری مہاجریں اور اقوام متحدہ کے مبصر مشن  کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔

روانگی سے قبل اذربائجان کے ڈاکٹر ایدین صفی خانلی نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انہیں دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 اگلے دن وفد لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرے گا۔

Advertisement

دوسری جانب یہ بات صاف واضح ہے کہ دو سال سے او آئی سی نے اپنے انسانی حقوق کے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی حقائق جاننے کا کام سونپ رکھا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

حتی کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد اپنے سیاست دانوں کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کر نے سے روک دیا تھا جبکہ اس کے برعکس پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور اس سے پہلے بھی متعدد بار غیر ملکی صحافی اور سفارتکار آزاد کشمیر کے دورے کرچکے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر