Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسفہ حسینیت ہی ہمارا منشور ہے، بلاول بھٹو زردرای

Now Reading:

فلسفہ حسینیت ہی ہمارا منشور ہے، بلاول بھٹو زردرای

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فلسفہ حسینیت ہی دراصل ہمارا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری تھا اور جاری رہے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حسینیت یہی ہے ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ، امام حسین دنیا بھر کے انسانوں کے لیے شجاعت کا ایک درس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کا سبق یہی ہے کہ ہم نے اپنے کردار میں حسینی بن کر وقت کے یزیدوں کو للکارنا ہے ،  اہلبیت نے سرزمین کربلا پر ایسی قربانی دی ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت اس واقعے کو فراموش نہیں کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  صدیاں بیت گئیں مگر حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خانوادے کے مصائب کا دکھ آج بھی تروتازہ ہے ،  امام حسین نے سکھایا ہے کہ ظالم کے خلاف مزاحمت میں خواہ کتنی بڑی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں۔

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر