Advertisement
Advertisement
Advertisement

چودھری پرویز الٰہی کی اسد عمر سے ملاقات

Now Reading:

چودھری پرویز الٰہی کی اسد عمر سے ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر سے ملاقات ہوئی ہے۔

 چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت سنگین خطرات کا سامنا ہے ، ملکی سلامتی کے دفاعی ادارے افغانستان کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

چودھری پرویزا لٰہی نے  بتایا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے، بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا ویکسین کی سپلائی اور مرض کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چیئرمین این سی او سی اسد عمر کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگانا ہو گی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر