Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، شیخ رشید

Now Reading:

افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب نونگ رونگ کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے ، چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔

 دوسری جانب چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں ، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے سکیورٹی پرٹوکول مزید سخت کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر