Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے 3 سال میں ملک اورخطے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، فوادچوہدری

Now Reading:

ہم نے 3 سال میں ملک اورخطے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، فوادچوہدری
Fawad Chaudhary on the technology and universities system

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 سال میں ملک اورخطے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا میں ہم نے معیشت کی ترقی کے لیے اچھے فیصلے کیے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی خودمختاری اورخودداری کی بنیاد پر ہے،  ہم نے مختلف ممالک کو مفاہمت کی پیش کش بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم اور پی پی پی صرف یہی کہتی ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے لیکن  یہ نہیں بتاتے کہ گندم1800 روپے من ہوگئی ہے اور کسان کوفائدہ ہورہا ہے۔

 فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے 5 سال کی حکمت عملی پیش کرینگے، حکومت تمام وزارتوں کی 3 سالہ کارکردگی سامنے رکھ رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کوئی حکومت عوام کے سامنے کارکردگی پیش کررہی ہے ، پی ٹی آئی نے 3سال میں ترقی اور بہتری کے لیے کام کیے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں واویلا کرتی ہیں جبکہ اپوزیشن نے ملک کو لوٹا اورتباہ کردیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے 5سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر