Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد علی شاہ سندھ کے عوام کا گنہگار ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

مراد علی شاہ سندھ کے عوام کا گنہگار ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل

حلیم عادل

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے مراد علی شاہ سندھ کے عوام کا گنہگار  ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے خطاب پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ پہلے یہ بتائیں سندھ کی ترقی کا پیسہ کہاں برباد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے 3 سالوں میں سندھ کو 1900ارب این ایف سی کی مد میں دیا ہے، سندھ میں مصنوعی مہنگائی کا بحران پیدا کرنے والا خود وزیر اعلیٰ ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نااہل وزیر اعلیٰ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور ذخیرہ اندوزی قابو نہیں کی جاتی ہیں، برصغیر میں مراد علی شاہ جیسا چندی چور اور پینشن چور وزیر اعلیٰ کہیں نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کھلی کچہری کرنے کے بجائے مراد علی شاہ اپنے آبائی حلقے میں کچہری کریں،  حلقے کے لوگ مراد علی شاہ کا استقبال کرنے کیلئے انڈے تیار کرکے بیٹھے ہیں۔

Advertisement

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے بچوں کو کتوں اور ایڈز سے مارنے والے شرفاء و ہمدرد بننے کا ڈھونگ بند کریں ، سندھ حکومت اپنے اقتدار کی الٹی گنتی گننا شروع کردے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی حمایت کے ساتھ پی ٹی آئی سندھ حکومت کا تخت جلد الٹنے والی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر