Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا، شہبازشریف

Now Reading:

یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا، شہبازشریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہا ررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بطور جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لیے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے، پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے، ہر فورم پر روکیں گے۔

Advertisement

  شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی، نہ ہی تجاویز اور آراء لی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ  حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں ہے بلکہ میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا گیا، نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ  آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر