ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات میں بعض معاملات میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تمام متنازع نکات کے حل تک معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکتی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اہم امور پر مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی کوششوں اور ایران امریکا تعلقات میں ہونے والی سفارتی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔



















